25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
عاطف اسلم کی فیس بک پر حکمرانی
اردو ٹائمز - گلوکار عاطف اسلم کی فیس بک پر حکمرانی کا عالم دیکھئے کہ ایک دن میں ایک لاکھ سترہ ہزار دوسو فینزکے اضافے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ فیس بک کی ڈیلی گروتھ ریٹ ریکارڈ رکھنے والی ویب سائیٹ میں عاطف اسلم کانام ان معروف شخصیات کی فہرست میں نمبر ون قرار دیا ہے جن کو فیس بک پر روزانہ لاکھوں فینز ایڈ کرتے ہیں۔ جس کے بعد عاطف اسلم دنیا کے تمام مقبول شخصیات کے فینز پیج میں سرفہرست آگئے ۔ ویب سائیٹ کے مطابق فیس بک پر عاطف اسلم کے مداحوں کی تعداد میں روزانہ ایک لاکھ سترہ ہزار دوسو پچھتر افراد ایڈ کرتے ہیں ۔ جس سے عاطف اسلم کی مقبولیت کا اندازاہ لگایا جاسکتا ہے۔