تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

وینا ملک نے فیصل خان سے منگنی توڑ دی

اردو ٹائمز - اداکارہ وینا ملک نے بزنس مین فیصل اکبر خان سے منگنی ختم کر دی۔ وینا ملک نے چھ ماہ قبل ہونے والی یہ منگنی بھی توڑ ڈالی۔ وینا کی شادی چھ جون دو ہزار گیارہ کو لاہور میں ہونی تھی جس کے لئے کارڈز تک چھپ چکے تھے، لیکن وینا نے یہ کہہ کر فیصل خان سے منگنی ختم کر دی کہ وہ ابھی شادی کے لئے تیار نہیں، انھیں شوبز میں بہت آگے جانا ہے۔ وینا ملک کے منیجر نے منگنی ختم ہونے کی یہ وجہ بتائی کہ وینا کی فیصل اکبر خان سے انڈر اسٹینڈنگ نہیں ہوسکی۔ اس سے پہلے وینا کی کرکٹر محمد آصف سے شادی کی خبریں عام تھیں جس کے بعد بھارتی فلم اسٹار اشمت پٹیل سے دوستی کے چرچے بھی زباں زد عام رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.