25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
برٹنی سپیئرز نے منگنی کر لی
اردو ٹائمز - ہالی ووڈ کی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی منگنی کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں ۔ آج کل انہوں نے ہاتھ میں ایک انگوٹھی پہنی ہوئی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایجنٹ جیسن ٹریوک سے منگی کرلی ہے تاہم اس بارے میں برٹنی سپیئرز نے انٹرویو میں کہا کہ مجھے جیسن ٹریوک نے کرسمس پر ایک انگوٹھی تحفے میں دی تھی میں نے اس کو فوراً پہن لیا اسی وجہ سے یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ میری اور جیسن کی منگنی ہوگئی ہے تاہم مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے کہ جیسن اچھا شخص ہے اس نے مجھے آج تک کبھی کوئی غلط مشورہ نہیں دیا مجھے اسی وجہ سے وہ اچھا لگتا ہے میں جیسن کی فیملی سے بھی مل چکی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں ۔