تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

بالی ووڈ فلموں کیلئے نہیں گا سکتا،غلام علی

اردو ٹائمز - پاکستانی گلوکارہ اور غزل گائیگی کے سٹار غلام علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلموں کے لئے گانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اپنے ایک انٹرویو میں غلام علی نے کہا ہے کہ اپنے گانے بالی ووڈ کو بیچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو فلموں کے لئے گاتے ہیں غزل میری پہلی محبت ہے اور یہ حقیقت میں میرے دل کے نزدیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے کہے بھی تو میں غزل کے علاوہ کچھ اور گا نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزل کے علاوہ گانے سننا پسند ہے تاہم گانا نہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ غزل گائیگی عوام میں بتدریج مقبول ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزل کا کوئی آسان کام نہیں ہے بلکہ اس کے لئے تربیت لینا ضروری ہے اور یہ بات قابل افسوس ہے کہ نوجوان نسل اس پر توجہ نہیں رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.