25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کینی ویسٹ نے ہیرے کے دانت لگوا لئے
اردو ٹائمز - امریکی گلوکار کینی ویسٹ نے اپنے نچلے دانتوں میں ہیروں کی پیوندکاری کرادی۔ سیاہ فام کینی ویسٹ نے ایک امریکی ٹاک شو میں اپنے دانتوں کو دکھایا جن میں ہیرے پیوند کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دندان ساز نے ان کو ہیرے کے دانت لگانے کیلئے ان کے اصل دانت اکھاڑ باہر پھینکے اس سے جب پوچھا گیا کہ اس حرکت کا مقصد کیا تھا تو کینی نے کہا کہ اس کا خیال ہے کہ سامنے کے نچلے جبڑے میں اصل دانتوں کی جگہ ہیرے کے چمکتے دانت اچھے لگیں گے۔