25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فلم127 آوورز دیکھتے ہوئے دو افرادجاں بحق
اردو ٹائمز - ہالی ووڈ فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ڈینی بوائل کی نئی فلم ون ٹو سیون آورز دیکھتے ہوئے دو فلم بین دہشت سے ہلاک ہوگئے۔ فلم میں مہم جوئی کے چند ایسے مناظر فلمائے گئے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے فلم کے پریمیئر میں ناصرف کئی شائقین ڈر کے مارے بیہوش ہوگئے بلکہ نشستیں چھوڑ کر بھاگنے پر بھی مجبور نظر آئے۔ جبکہ دو افراد کی حرکت قلب بند ہوگئی۔ فلم میں مہم جوئی کرتے شخص کے پہاڑ پر پھنسنے اور کئی قسم کی مشکلات سے گزرنے کی کہانی بیان ی گئی ہے۔ خوفناک اور دل دہلا دینے والے مناظر سے دہشت زدہ ہونے والے شائقین سفید چہرہ لیے باہر کی طرف بھاگتے نظر آئے ۔