25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فلم''دی مرڈر آف پال دی آکٹوپس''
اردو ٹائمز - ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل سمیت سات میچوں کی درست پیشنگوئی کرنے والے آکٹوپس پر بنائی جانے والی ہالی ووڈ فلم''دی مرڈر آف پال دی آکٹوپس''جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ کامیڈی فلم ہوگی جبکہ فلم کی ہدایات زیائو جیانگ دے رہے ہیں اور فلم بلاگ میڈیا کمپنی اور چائنہ فلم گروپ کارپوریشن کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے۔ فلم کی تمام تر شوٹنگ ساوتھ افریقہ میں ہوگی۔ فلم اپنے افتتاحی مراحل طے کررہی ہے اور فلم جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔