25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
محنت کا صلہ آج تک مل رہا ہے ،ماریہ واسطی
اردو ٹائمز - معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز پر کی جانے والی محنت کا صلہ آج تک مل رہا ہے اور اب مزید محنت سے کام کر رہی ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے فنکاروں اور ہنر مندوں کے لئے کام کے مواقع بڑھے ہیں ۔ہمارے ہاں ڈرامے آج بھی اپنی اصل شکل بر قرار رکھے ہوئے ہے اور پڑوسی ملک کی طرح ہمارے ہاں صرف رنگینیاں نہیں دکھائی جاتیں بلکہ معاشرے کی اصلاح بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار بہت حساس ہوتا ہے۔ عام لوگوں کی طرح فنکار بھی خواب دیکھتے ہیں لیکن ضرور ی نہیں کہ ہر خواب پورا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے آغاز پر محنت سے کام کیا اوراس کا پھل مجھے آج تک مل رہا ہے