8 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:33
سرینا ولیمز فلم ’پِکسلز‘ کی پروموشن کیلئے پیرس پہنچ گئیں
جیو نیوز - پیرس.......امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے پیرس میں ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’پِکسلز‘ کی پروموشن کی۔ ویمنز ٹینس کی عالمی نمبر 1کھلاڑی سرینا ویلیمز نے کھیل سے ہٹ کر فلمی میدان میں کچھ وقت گزارا۔ پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’پکسلز‘ کی پروموشن کی۔ کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ تھری ڈی سائنس فکشن فلم ’پِکسلز‘ کی کہانی 1980میں جاری ہونے والے ویڈیو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو نیو یارک شہر کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔ یہ فلم 24جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔