تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:15

بالی وڈ اسٹاراکشے کمار فیشن ڈیزائنربن گئے

جیو نیوز - ممبئی.......بالی وڈ سُپراسٹاراکشے کمار اب اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنرکے روپ میں بھی نظر آئیں گے۔بالی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہورسُپر اسٹاراکشے کمار نے اب ایک نئے میدان میں انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی ویب سائٹ پراکشے کمارنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی آن لائن شاپنگ ٹی وی چینل پراپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات فروخت کے لیے پیش کریں گے۔ اکشے کمار کے مطابق یہ ملبوسات ناصرف جدید فیشن کے مطابق بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی ہر ایک کی پہنچ میں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.