9 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:36
سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ نارتھ امریکن باکس آفس پر پہلے نمبر پر
جیو نیوز - لاس اینجلس......سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ رواں ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ۔والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی فلم ٹومارولینڈ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں محض 4 کروڑ ڈالر کمائے،جارج کلونی کی سائنس فکشن فلم ٹومارو لینڈ کی کہانی ایک ایسےگروہ کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے خطرناک مشن پر روانہ ہوتا ہے۔فلم پچ پرفیکٹ سیریز کی دوسری فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔فلم میں شرارتی لڑکیوں کا ٹولہ موسیقی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کی ٹھان لیتا ہے، انٹرنیشنل موسیقی مقابلوں میں بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتا۔میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ 3کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔