تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:59

کرداروں کو حقیقت کا روپ دینے والی سپر اسٹار رانی کی 22ویں برسی

جیو نیوز - لاہور........1962کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی فلمسٹار اور ڈانسر رانی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی چلی گئیں۔ 150سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی رانی کی 22ویں برسی ہے۔ 1946کو لاہور میں پیدا ہونے والی ناصرہ نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو رانی کہلائیں۔ تہذیب، امراو جان ادا، چن مکھنا، جند جاناور ایک گناہ اور سہی، بہارو پھول برساو اور ثریا بھوپالی جیسی درجنوں فلموں کی ہیروئن رانی کو ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جو فلمی دنیا کی سپر اسٹار کہلائیں۔ 1962میں انور کمال پاشا کی فلم محبوبہ سے فلمی کئیرر کا آغاز کیا۔ مگر انکی کئی فلمیں پہ در پہ ناکام ہوئیں۔ ہزار داستان اور دیور بھابھی کی کامیابی کے بعد وہ پاکستانی فلمی دنیا کی صف اول کی اداکارہ بن گئیں۔ معصوم چہرہے اور بڑی آنکھوں والی رانی کا شمار ان پاکستانی فلمی ہیرونیوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ارود اور پنجابی دونوں فلموں مین کام کیا اور شہرت حاصل کی۔ لاکھوں دلوں پر دو دہائیوں سے زائد عرصے تک راج کرنے والی رانی نے جو کردار ادا کیے، اس میں حقیقت کا رنگ بھر دیا وہ اپنی ورسٹائل اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.