تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:20

فلم ’’سین اینڈریاز‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل ریلیز ہو گی

جیو نیوز - کراچی........جب زمین ہلتی ہے تو کیا ہوتا ہے، ایکشن سے بھرپورہولناک قدرتی آفت زلزلہ پر بنی ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ’’سین اینڈریاز‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل ریلیز ہو گی۔ آگے کنواں، پیچھے کھائی، خوف، دہشت، بے بسی، تباہی ہی تباہی، سمندر کی بےرحم موجوں کے سامنے سسکتی زندگی، لرزتی زمین، مٹی کا ڈھیرہوتی مضبوط عمارتیں، فلم ’’سین اینڈریاز‘‘ میں نظر آئیں گے ایسے مناظر جو آپ کا دل دہلا دیں گے۔ معروف اداکار اور ریسلرڈیوائن جوہنسن جسے دنیا ’’دی راک‘‘ کے نام سے جانتی ہے،فلم میں لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے ریسکیو ہیلی کاپٹر پائلٹ کے روپ میں نظر آئیں گے،جو سان فرانسسکو میں آنے والے 9سے زائد شدت کےبھیانک زلزلے میں پھنسی اپنی بیوی اوربیٹی کو بچانے نکلے ہیں ۔جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونےوالی کل سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچانے آ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.