10 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:33
ہالی ووڈ فلم ’’سین اینڈریاز‘‘پاکستان میں نمائش کیلئے پیش
جیو نیوز - کراچی..........زلزلے کی تباہی پر بنائی گئی ہالی ووڈ فلم سین اینڈریاز پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔ ہالی ووڈ موی زلزلہ آنے اور اس کےبعد کی مشکلات پر بنائی گئی ہے، فلم کے مناظر ایسے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر دل کانپ اٹھتاہے۔ "سین اینڈریاز" میں معروف اداکار اور ریسلر "دی راک"لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے ریسکیو ہیلی کاپٹر پائلٹ کے روپ میں نظر آئیں گے،،جو سان فرانسسکو میں آئے زلزلے میں اپنی بیوی اوربیٹی کو بچانے نکلے ہیں۔