10 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:44
مائیکل جیکسن کا پرتعیش گھر نیلامی کیلئے پیش
جیو نیوز - لاس اینجلس .....مشہور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا شاندار اور پر تعیش گھر 10 ارب روپے میں نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا ہے ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر Santa Barbara سینتا باربرا میں موجود مائیکل جیکسن کا نیورلینڈ 2ہزار 700 ایکٹر پر پھیلا ہوا ہے ، جس میں جھیل کے علاوہ 6 وسیع و عریض بیڈ رومز، مووی تھیٹر، تین گیسٹ ہاؤس اور دیگر عمارتیں موجود ہیں۔ نیلامی کی مشہور ا مریکی کمپنی Sotheby’s اور ہلٹن اینڈ ہیلینڈ نے اس شاندار گھر کی بولی سو ملین ڈالرز یعنی 10 ارب روپے مختص کی ہے ۔ آنجہانی پاپ گلوکار نے اس شاندار گھر میں چڑیا گھر اور تفریحی پارک بھی قائم کیا تھا، جنہیں بعد میں مالی مشکلات کے ختم کر دیا گیا ۔