تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:44

گلوکار جسٹن بیبر پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 600ڈالر جرمانہ عائد

جیو نیوز - ٹورنٹو........کینیڈا میں عدالت نے معروف گلوکار جسٹن بیبر پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں600 ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی شہر لاس اینجلس سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان دیا۔ ان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ، ٹریفک حادثے اور فوٹو گرافر پر حملے کا الزام تھا۔ وکیل کے مطابق جسٹن بیبر نے عدالت کے سامنے اپنی ذمہ داری اور حقیقت کو تسلیم کیا۔ عدالت نے انہیں فوٹو گرافر پر حملے کے الزام سے اِس بنیاد پر بری کردیا کہ انہیں فوٹو گرافر نے اشتعال دلایا تھا، تاہم لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک حادثے کے جرم میں جسٹن بیبر پر 600امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہیں متاثرہ شخص کو بھی 100کینیڈین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.