13 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:15
حمیرا ارشد کی خاوند احمد بٹ سے صلح، جمعہ کو اعلان کریں گی
جیو نیوز - لاہور........گلوکارہ حمیرا ارشد کی اپنے خاوند احمد بٹ سے صلح ہوگئی ہے، حمیرا ارشد شوہر کے ہمراہ آج شام لاہور میں پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گی۔ حمیرا ارشد نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر احمد بٹ سے تمام معاملات باہمی رضامندی سے طے کرلیے ہیں، صلح کروانے میں انکے دوستوں سخی سرور اورعرفان کھوکھر نے مرکزی کردار ادا کیا، حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ صلح سے وہ اور ان کے گھر والے بہت خوش ہیں۔ حمیرا ارشد کے قریبی ذرائع کے مطابق قانونی پچیدگیوں کے باعث حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان باقاعدہ تحریری صلح نامہ لکھا جائے گا اور تحریری شرائط کے بعد دونوں میں راضی نامہ ہوگا۔ گلوکارہ حمیرا ارشد احمد بٹ کے ہمراہ آج شام لاہور میں پریس کانفرنس کریں گی، جس کے بعد دونوں اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے۔