تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:37

جراسک ورلڈ نے دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کرکے سب کو نگل لیا

جیو نیوز - ہالی وڈ........خوف اور دہشت سے بھرپور ڈائنا سارز نے نارتھ امریکن باکس آفس کی تمام فلموں کو نگل لیا ہے۔ 51کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ہے۔ جراسک ورلڈ سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم بن گئی ہے، جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں نصف ارب ڈالر سے زائد بزنس کیا، جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائے اس ہفتے 1کروڑ 60لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی، فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کی ہے جو حادثاتی طور پر انڈرکور ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے۔ ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں پر مبنی فلم سین اینڈریاس اس ہفتے 1کروڑ، 10لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.