16 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:1
اسپائیڈر مین کے کردار کے لیے ٹام ہالینڈ کا انتخاب
جیو نیوز - لاس اینجلس........مارول اسٹوڈیوز کو نیا اسپائیڈرمین مل گیا۔ ٹام ہالینڈ اگلی فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔ شوٹنگ جلد شروع ہوگی، دو سال بعد ریلیز کی جائے گی۔ فلموں میں اسپائیڈر مین کا اہم کردار سب سے پہلے ٹوبی میگوائر Tobey Maguire اور پھر اینڈریو گارفیلڈ Andrew Garfieldنے نبھا یا تھا، لیکن اب اس کردار کے لئے ٹام ہالینڈ کو منتخب کیا گیا ہے۔ 19سال کے ٹام ہالینڈ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں دی امپاسیبل شامل ہے، وہ 2017ءمیں آنے والی فلم کیپٹن امریکا سول وار میں بھی نظر آئیں گے۔