تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:39

ایکشن کامیڈی فلم ’ماسٹر مائنڈز‘ کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ........بینک ڈکیتی کے سچے واقعے پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور امریکن فلم ماسٹر مائنڈز کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جیرڈ ہیس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1997میں نارتھ کیرولینا میں ہونے والی 3.17ملین ڈالر کی بینک ڈکیتی کے گرد گھومتی ہے، جس میں سیکورٹی کمپنی کے گارڈز ملوث ہوتے ہیں۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں اووین ولسن، زاچ گالفیاناکس، کرسٹین ویگ اور جیسن سوڈیکس سمیت دیگر شامل ہیں۔ جان گولڈوائن اور لارن مائیکلز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.