17 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:43
فلم"میک بیتھ"کاپہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا
جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کے مشہور اداکار مائیکل فیسبینڈر اور اداکارہ ماریئن کوٹیلارڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی ہسٹوریکل فلم"میک بیتھ"کاپہلا ٹریلر منظرِ عام پرآگیا ہے۔شہرۂ آفاق ادیب ولیم شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ اس سنسنی خیز فلم کو جسٹن کرزل نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جسے چڑیلوں کے ذریعے مستقبل میں اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ بننے کی نوید سُنائی جاتی ہے۔ اس پیش گوئی کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ ملکر یہ شخص اسکاٹ لینڈ کے موجودہ بادشاہ کوقتل کر کے بادشاہ کا تاج اپنے سَر پر سجا لیتا ہے۔ایئن چیننگ اورایمل شرمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مائیکل فیسبینڈر اور ماریئن کوٹیلارڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پیڈی کونسیڈائن، شین ہیرس، جیک رینر،الزبیتھ ڈیبیکی اورڈیوڈ تھیولیس شامل ہیں۔سسپنس، اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کو دی وِنسٹین کمپنی کے تحت رواں سال 2اکتوبر کو سنیماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔