تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:36

فلم ’جراسک ورلڈ‘ مسلسل تیسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر

جیو نیوز - ہالی وڈ.........لگتا دیو ہیکل ڈائناسورز کا دل باکس آفس پر لگ گیا ہے، جب ہی تو تیسرے ہفتے بھی کسی اور فلم کو آگے نکلنے نہیں دیا۔ ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ہے، فلم نے رواں ہفتے مزید5 کروڑ42 لاکھ ڈالر بٹور کر بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ریلیز کے بعد سے اب تک جراسک ورلڈ دنیا بھر سے 1ارب 23کروڑ ڈالر سے زائد تک کما چکی ہے۔ ریلیز ہونے والی دوسرے فلم ’انسائڈ آئوٹ‘ 5کروڑ21 لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ شرارتوں سے بھرپور فلم ’ٹیڈ2‘ 2012میں بننے والی فلم کا سیکوئل ہے، جس میں ٹیڈ نامی ایک بھالو عام انسانوں کی طرح زندگی گزار رہا ہوتا ہے اور خود کو زندہ انسان ثابت کرنے کے لیے عدالت کی مدد لیتا ہے۔ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے 3کروڑ29 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.