تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:43

آرنلڈ شوارزنگر کی فلم ٹرمینیٹر جینیسس کا شاندار پریمیئر

جیو نیوز - لاس اینجلس.......ایکشن ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنگر کی فلم ٹرمینیٹر جینیسسTerminator Genisys کا لاس اینجلس میں شاندار پریمیئر ہوا،فلم کے اداکاروں نے تقریب میں شرکت کر کے خوب جلوے بکھیرے۔لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں فلم کی تمام کاسٹ نے شرکت کی اور میڈیا سے بات کی۔ Terminator Genisys، 30 سال پہلے شروع ہونے والی ٹرمینیٹر سیریز کی، پانچویں فلم ہے،جس میں آرنلڈ شوازنگر ایک بار پھر روبوٹ کے روپ میں نظر آ ئیں گے۔ ایکشن ہیرو آرنلڈ نے ٹرمینیٹر کے کردار کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین کردار قرار دیا۔ ٹرمینیٹر جینیسس یکم جولائی کو امریکی سینماؤں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.