17 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:4
لاس اینجلس میں فلم "آنٹ مین "کے رنگا رنگ پریمئیر
جیو نیوز - لاس اینجلس ......لاس اینجلس میںہالی ووڈ فلم ’آنٹ مین ‘ کے رنگا رنگ پریمئر کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ سمیت دیگر فلمی ستاروں نے ریڈکارپٹ پرجلوے بکھیرے، مائیکل ڈگلس اورپال Rudd سمیت فلم کی پوری کاسٹ ریڈ کارپٹ پرپہنچی تو مداحوں نے اپنے پسندیدہ فلمی ستاروں کا والہانہ استقبال کیا۔سنسنی خیز فلم "آنٹ مین "کی کہانی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھومتی ہے ،جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا استعمال کر کے دشمنوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرتا ہے ۔ فلم 17 جولائی کوامریکی سینماؤں کی زینت بنے گی ۔