27 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:19
پرو میں انوکھا فیشن شو، 300ماڈلوں کی 30گھنٹے تک مسلسل کیٹَ واک
جیو نیوز - لیما.........پرو میں ہورہا ہے اپنی نوعیت کا انوکھا فیشن شو، جہاں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے 300ماڈلوں کی 30گھنٹے تک ریمپ پر ماڈلنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ ریکارڈ توڑنے فیشن ریمپ پر آئی ہیں 300ماڈل اور کر رہی ہیں، 120برانڈ کے ملبوسات کی ماڈلنگ۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیشن شو ہے، جس میں ماڈل پورے دن اور پوری رات 30گھنٹے تک کیٹ واک کررہی ہیں۔ فیشن شو میں ونٹر اسپرنگ سیزن کے لیے نئے نت ڈیزائین کے ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے اور یہ فیشن شو آج رات اپنے اختتام کو پہنچے گا۔