27 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:19
فلم "منٹو " جیو فلمز کے بینر تلے آئندہ ماہ ریلیز کیلئے تیار
جیو نیوز - کراچی.......برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی گئی فلم "منٹو " جیو فلمز کے بینر تلے آئندہ ماہ ریلیز کے لیے تیار ہے ۔فلم کی پہلی جھلک دیکھنے پاکستانی ستارے امڈ آئے۔ فلم کا ٹریلر معیاری، تفریحی اور بامقصد فلمیں ناظرین تک پہنچانا جیوفلمز کا دستور بھی ہے اور مشن بھی۔"منٹو" بھی ایک ایسی ہی فلم ہے، برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی کہانی شاہد ندیم نے لکھی ہے۔ اداکاروں میں ماہرہ خان، نمرہ بچُا، ثانیہ سعید، نادیہ افغان،، سویرا ندیم، حنا بیات، اوردیگر شامل ہیں۔ مقامی سنیما میں فلم "منٹو "کی پہلی جھلک دکھانے کا اہتمام کیاگیا، جس میں فلم،ٹی وی ،فیشن انڈسٹر ی سے تعلق رکھنے والے سلیبریٹیز نے بھرپور شرکت کی۔ فلم "منٹو " میں کام کرنے والے اداکار اس حوالے سے خاصے پُرجوش اور پُرامید نظر آتے ہیں۔ سلیبریٹیز نے پاکستانی سنیما میں "منٹو " کو خوبصورت او ربہترین اضافہ قرار دیااور فلم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ فلم "منٹو "کے ڈائرکٹر سرمد سلطان کھوسٹ اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ان کی یہ پہلی فلم ہے ۔