27 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:15
فلم" برادرز" کے نئے گانے کی مکمل ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی.....بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایکشن سے بھر پور فلم برادرزکے نئے گانے" گائے جا" کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے ۔ اس فلم کو کر ن جو ہر پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں اکشے کمار کے ساتھ جیکولین فر نڈس،جیکی شروف اور سدھارت ملہوترا بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ یہ فلم سال 2011میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ فلمWarrior کا ری میک ہے ۔ایکشن اور تھر لر سے بھر پور اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک دوسرے سے بے پنا ہ نفرت کر تے ہیں۔کر ن ملہوترا کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں اکشے اور سدھارت فائٹر ز کے روپ میں نظر آئیں گے جسے اس سال 14اگست کو عام نمائش کیلئے دنیا بھر پیش کر دیا جائے گا۔