28 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:43
سچی کہانی پر مبنی مقامی فلم "مور "کی ریلیز میں چند دن رہ گئے
جیو نیوز - کراچی.......سچی کہانی پر بنائی گئی مقامی فلم "مور "کی ریلیز میں بس چند دن رہ گئے ہیں، انور مقصود کے گیتوں اور اسٹرنگ کی موسیقی سے سجی اس فلم کی پروموشن کراچی میں کی گئی۔ فلم ’مور‘ آزاد فلم کمپنی اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ کاوش ہے جسے جیو کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔ فلم "مور "کی کاسٹ میں حمید شیخ، سمعیہ ممتاز، عبدالقادر، شبیر رعنا، ایاز سومرو، سونیا حسین، اور شاز خان اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم مور کی کاسٹ نے کراچی کے شاپنگ مال میں فلم کی پروموشن کی ،سی ڈیز ،پوسٹرز اور ٹی شرٹس بانٹیں،لوگوں نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں،اداکاروں نے فلم پر بات بھی کی۔ فلم "مور "یوم آزادی پر پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔