28 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:3
ہالی وڈ فلم ’دی ہیٹ فل ایٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ........خانہ جنگی کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور فلم دی ہیٹ فل ایٹ کی کہانی 8ایسے مسافروں کے گرد گھومتی ہے، جو مغربی امریکی ریاست وائیومنگ میں خانہ جنگی کے دوران برف کے خوفناک طوفان میں پھنس جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کووینٹن ٹارنٹینو نے دی ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرٹ رسل، سیموئیل جیکسن اور جینیفرجیسن شامل ہے۔ فلم رواں سال 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔