تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:15

خانہ جنگی پر مبنی امریکن فلم’’دی ہیٹ فْل ایٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ........خانہ جنگی کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور امریکن فلم دی ہیٹ فل ایٹ (The Hateful Eight)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کوینٹین ٹیرینٹینو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مغربی امریکی ریاست وائیومنگ میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران پہاڑوں پر پناہ لینے 8افراد کے گرد گھومتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں سیمیول ایل جیکسن،کرٹ رسل،جینیفر جیسن،والٹن گوگنز،ڈیمیان بیچر،ٹِم روتھ اور مائیکل میڈسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔رچرڈ گلیڈسٹین اور اسٹیسے شر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25دسمبر کو سینما گھرو ں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.