تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:19

انتظار ختم، سنیما گھروں میں کل سے ہو گا ’’مور‘‘کا راج

جیو نیوز - کراچی.......فلم کے شائقین کا طویل انتظار ہوا ختم، تقریباً 6کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم ’’مور‘‘کل سے بنے گی سینماؤں کی زینت۔ اچھی اور بامقصد فلموں کے شائقین کا انتظار ختم ہوا۔ ’’مور‘‘ کے ٹیزر ٹریلرز نے تو کافی عرصے پہلے ہی شائقین کی بے قرار ی بڑھا دی تھی اور ان کو انتظار تھا کہ کب یہ فلم انہیں دیکھنے کو ملے گی۔مور پشتو زبان میں’’ماں‘‘ کو کہتے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار جامی کے مطابق فلم کی کہانی حقیقی زندگی کےواقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔ خوبصورت مناظر اور دل کو چھولینے والی موسیقی بھی زبردست ہے۔ مور میں صوبہ بلوچستان کی زندگی کی قریب ترین عکاسی کی گئی ہے، جسے بیشتر لوگ دیکھنا چاہتے ہیں،تو پھر ہوجائیں تیار، ختم ہوگیا ہے انتظار۔ آزاد فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ’’مور‘‘ جیوفلمز کے تعاون سے14اگست سے سینماؤں کی زینت بن رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.