تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:59

بچوں میں خوشیاں بانٹنے والا ’’بیٹ مین‘‘زندگی کی بازی ہار گیا

جیو نیوز - نیویارک.......بچوں میں خوشیاں بانٹنے والا اصلی زندگی کا بیٹ مین زندگی کی بازی ہار گیا۔ فلموں والا بیٹ مین تو ہر مشکل، ہر تباہی سے نکل آتا ہے، لیکن اصلی بیٹ مین کار حادثے میں نہیں بچ سکا۔ڈارک مین، سیاہ لباس پہنے، فراٹے بھرتی بائیک پر سوار بیٹ مین کسی سے نہیں ڈرتا، دشمنوں کو ناکوں چنے چبوادیتا ہے، یہ تو ہے فلمی بیٹ مین، لیکن ایک تھا حقیقی زندگی کا بیٹ مین جوسیاہ لباس پہنتا تھا۔ سیاہ بائیک پر سوار جہاں سے گزرتا لوگ خوشی کا اظہار کرتے، تصویریں بنواتے، اسپتال پہنچتا تو مرجھائے ہوئے ننھے چہرے کھل اٹھتے۔ بیمار بچوں میں بیٹ مین کھلونے، ٹی شرٹس اور کتابیں بانٹتا، انہیں خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا۔یہ تھا اصلی زندگی کا ہیرو امریکی شہری رابنسن جو 14سال سے بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کرتا اور بیمار بچوں کے چہروں پرمسکراہٹ لاتا تھا۔ اس بیٹ مین کو شہرت 2012ء میں ملی، جب انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس نے رابنسن کو کار کی غیر مصدقہ نمبرپلیٹ کی وجہ سے روکا۔ میری لینڈ کی مرکزی ہائی وے پر رابنسن کی کار ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئی اور اس حادثے میں اصلی زندگی کا بیٹ مین بچ نہیں سکا۔ کیوں کہ فلم اور حقیقت میں تو فرق ہوتا ہے ناں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.