تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:47

ایان علی کی سماجی سرگرمیاں، جامعہ کراچی میں سیلفی کی بہار

جیو نیوز - کراچی........منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کی سوشل ایکٹوٹیز بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، جامعہ کراچی میں ماڈل ایان کی آمد پر سیلفیز کی بہار آگئی۔ یونیورسٹی آف کراچی کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ہونے والے ایک ایونٹ میں ماڈل ایان علی کو چیف گیسٹ کے طور پر مدعو کیا گیا، نوجوان طلباء و طالبات نے سپر ماڈل کو اپنے درمیان پایا تو سیلفیز کی بہار آگئی۔ ڈپارٹمنٹ ایونٹ میں ایان کا استقبال تھا گرم جوش، تو طلباء کی خوشی اور دلچسپی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ ایونٹ کے دوران ایان علی نے طلباء کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔ تقریب کے اختتام پر ایان کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔ ایان کے چہرے کی خوشی بتارہی تھی کہ طلباء اور فیکلٹی ممبرز کی طرف سے ملنے والا پرجوش استقبال انہیں بہت بھایا، لیکن ساتھ ہی ایان کی سوشل ایکٹوٹیز پر تنقید بھی کی جارہی ہے کہ انہوں نے ضمانت پر ہوتے ہوئی پبلک اینٹری کیوں دی؟ ایان علی پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس وقت وہ ضمانت پر ہیں لیکن اب بھی ان کی ہر اینٹری لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.