تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:19

سائنس فکشن ڈرامہ فلم’’لسننگ‘‘کا نیا ٹریلرجاری

جیو نیوز - ہالی وڈ........سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن ڈرامہ فلم لسننگ(Listening)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔خلیل سولنس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ذہین طلباء کے گرد گھومتی ہے جو ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی تیار کرکے ایک انجانی آفت میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو ان کی زندگی تباہ کردیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں تھامس اسٹروپل،امبر میری،اسٹیو ہانکس،ڈیو بین اور جوناتھن ایڈم سمیت دیگر شامل ہیں۔خلیل سولنس اور ٹراوس نیکولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.