تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:35

’’منٹو‘‘کا ٹریلر جاری، 11 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

جیو نیوز - کراچی........سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم "منٹو" گیارہ ستمبر کو ریلیز ہوگی ، ٹریلر میں منٹو کے قلم کی مخصوص کاٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ منٹو کی فلم ہے، الفاظ میں ترشی تو ہوگی۔ سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی بائیوگرافیکل ڈراما فلم کا ہر اس شخص کو انتظار ہے ، جسے منٹو کے قلم کی کاٹ بہت متاثر کرتی ہے۔ منٹو کی کہانی اسی ماحول کا احاطہ کر رہی ہے، جب منٹو کے کچھ ناولوں پر قابل اعتراض ہونے کا اعتراض کیا گیا۔سعادت حسن منٹو کے کردار میں عرفان کھوسٹ رنگ بھر پائے ہیں یا نہیں، اس کا اندازہ تو فلم دیکھ کر ہی ہوگا۔فلم میں منٹو کی بیگم کا کردار نبھایا ہے ثانیہ سعید نے، جب کہ دیگر نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں ماہرہ خان ، صبا قمر ، فیصل قریشی اور ٹی وی اسکرین کے کئی چمکتے ستارے۔ شاہد ندیم کی تحریر اور عرفان کھوسٹ کی ہدایت کاری میں سجی منٹو گیارہ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.