4 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرعامرخان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا
جیو نیوز - ممبئی ......بالی وڈ کےکنگ خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان نے دبنگ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس طرح وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانیوالے دوسرے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جب کہ اس موقع پر کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کے فالوورز کی تعدادٹوئٹر پر ایک کروڑ 40 لاکھ اور دبنگ اسٹارسلمان خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ ہے۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہنے والے شاہ رخ خان ٹوئٹر پر زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں اور روزمرہ کی بنیاد پر نہ صرف اپنی فلمی مصروفیات بلکہ اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔