تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:3

وینس فلم فیسٹیول کی ریڈ کارپٹ تقریب

جیو نیوز - وینس ......اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 72 ویں فلم فیسٹیول کی ریڈ کارپٹ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ قدیم ترین فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ افتتاح میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے نامور اداکار اور اداکارائیں وینس پہنچیں اور اپنے جلوؤں سے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ فلمی دنیا کے چمکتے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا جم غفیر اُمڈ آیا اورلوگ اپنے پسندیدہ ایکٹرزکے ساتھ تصاویر بنوانے اورآٹو گراف لینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ فلم فیسٹیول میں انٹرنیشنل جیوری ایوارڈز کا فیصلہ کرے گی جبکہ جیوری میں اداکارہ الزبتھ بینکس اور ڈائنے کوروگر بھی شامل ہیں۔ دلکش ملبوسات زیب تن کئے اداکاروں اور منفرد فلموں سےسجا فیسٹیول12ستمبر تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.