تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 0:43

نئی آنے والی پاکستانی فلم ’منٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - لاہور.........جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی نئی فلم ’منٹو‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم 11ستمبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جیو کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم ’منٹو‘ کا ٹریلر لاہور کے ایک مقامی اسٹوڈیو میں دکھایا گیا۔ اس موقع پر منٹو کا کردار نبھانے والے اداکار وفلم ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ، ثانیہ سعید، عرفان کھوسٹ اور میوزک ڈائریکٹر جمال رحمٰن بھی موجود تھے، جو فلم کی کامیابی کے حوالے سے پر امید ہیں اور کہتے ہیں کہ منٹو ایک مختلف فلم ہو گی۔ فلمی صعنت سے وابستہ کئی فنکار، ماڈلز، اور دیگر افراد بھی ٹریلر دیکھنے آئے اور فلم کی کہانی اور فنکاروں کے کام کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.