تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:4

نئی ویڈیو گیم" اسیسنز کرِیڈ سینڈیکیٹ " متعارف

جیو نیوز - نیویارک.....ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم " اسیسنزکرِیڈسینڈیکیٹ" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرز کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔"اسیسنز" سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتارجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال23 اکتوبر میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.