تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:43

فلم"دی لیڈی اِن دی وین"کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک......آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ میگی اسمتھ کی نئی برٹش ڈرامہ فلم"دی لیڈی اِن دی وین"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلمساز وہدایتکار نکولس ہیٹنر کی یہ فلم رائٹر ایلن بیٹ کے1999ء کے پلے سے اخذ کی گئی ہے جس میں میگی اسمتھ کیساتھ ایلکس جیننگز،فرانسس دی لا ٹور اور گیون ٹیلر اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ جیمز کورڈن اور ڈومینک کوپر بحیثیت مہمان اداکا رفلم کا حصہ بنے ہیں۔نکولس ہیٹنر اور ڈیمین جونز کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک شخص کے گرد گھوم رہی ہے جسے ڈرائیو وے میں کھڑی اپنی گاڑی میں رہنے والی خاتون سے غیر معمولی اُنسیت ہوجاتی ہے۔انتہائی غیر معمولی کہانی لیے یہ فلم دی لیڈی اِن دی وین رواں سال13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.