تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

خیانت مجرمانہ کیس :اداکارہ مشی خان کی درخواست ضمانت منظور

جیو نیوز - راولپنڈی.......ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راولپنڈی خیانت مجرمانہ کیس میں اداکارہ مشی خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا زاہد اقبال کی عدالت میں اداکارہ مشی خان کے خلاف خیانت مجرمانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ مشی خان عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے اداکارہ مشی خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ مشی خان کو نجی ایڈورٹائزنگ کمپنی کی جانب سے ایڈ کام کرنے کے لئے سائن کیا گیا تھا، درخواست مدعی ڈاکٹر افشاں کی جانب سے دائر کی گئی تھی درخواست میں گیا تھا کہ مشی خان نے رقم لےلی لیکن اشتہار میں کام نہ کیامدعیہ نے نجی ایڈوار ٹائزنگ کمپنی کو کلینک اور پارلر کی تشہیر کے لئے 2 اور ڈھائی لاکھ روپے کے دو چیکس دئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.