9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:31
فلم "آور برینڈ اِز کرائسس"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک......کامیڈی سے بھرپور امریکن ڈرامہ فلم "آور برینڈ اِز کرائسس"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔
ڈیوڈ گورڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2005ءمیں بننے والی اس ہی نام کی ایک ڈاکیومینٹری پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک امریکی نژاد بولیوین سیاستدان کے گرد گھومتی ہے جو بولیویا کے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے ایک امریکی کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں سندرا بلوک،اسکاٹ مک نائری،بیلی باب،اینتھونی میکی،این ڈووڈ ،زوئے کازن اور رینالڈو پیچیو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جارج کلونی اور گرانٹ ہیسلوو کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 30اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔