تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

ویڈیو گیم" دِی وِچر-3وائلڈ ہَنٹ" کانیا ٹیزرٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مشہور ویڈیو گیم سیریز "دی وِچر"کے تیسرے حصے " دِی وِچر-3وائلڈ ہَنٹ" کانیا ٹیزرٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

وارنر بروس انٹرٹینٹمنٹ کے تحت بننے والی یہ گیم ایک ناول سے ماخوذ ہے جس میں کئی خطرناک مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں۔

اس ویڈیو گیم ایک بہادرجنگجوخطرناک بلاؤں اور بھیڑیوں سے نمٹتا نظر آئے گا اس کے علاوہ دیگر کئی کردار بھی گیم میں شامل ہیں جوکھیلنے والوں کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے باز شخص کی اپنے اہداف کو نشانہ بناتی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم ایکس باکس وَن، پلے اسٹیشن فوراور پی سی کیلئے موزوں ہے جو13اکتوبرکو لانچ کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.