11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:37
امریکن سائنس فکشن فلم ’دی مارشین‘ کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ..........سائنس فکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں اب تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم دی مارشین کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ رڈلے اسکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ایک خلاباز کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن، جیسیکا کیسٹین، کرسٹن وگ، جیف ڈینیلز، مائیکل پینا اور کیٹ مارا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ مارک ہوفام اور سیمن کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 25نومبر کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔