14 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:59
ایکشن فلم ’دی پرفیکٹ گائے‘ نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
جیو نیوز - ہالی وڈ........امریکن باکس آفس پر فلم ’دی پرفیکٹ گائے‘ نے اپنی ریلیز کے صرف 3دنوں میں 2کروڑ 68لاکھ ڈالر کما ڈالے ہیں اور باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔
سونی پکچرز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’دی ویزٹ‘ 2کروڑ 57لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم وزٹ کی کہانی 2ایسے بچوں کی ہے، جو چھٹیوں کو مزے سے بھرپور بنانے اپنے دادی کے پاس جاتے ہیں۔ جہاں عجیب وغریب حالات کا سامنا کرتے ہوئے بچوں کی جان مصیبت میں پڑجاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’وار روم‘ اس ہفتے آمدنی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہی ہے۔