تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

بونڈ سیریز کی 24ویں فلم ’اسپیکٹر ‘کیلئے تیار نئی گاڑی متعارف

جیو نیوز - لاس اینجلس .....بونڈ سیریز کی نئی فلم میں نئی گاڑی متعارف نہ کرائی جائے یہ کیسے ممکن ہے؟،سیریز کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘ کیلئے جو گاڑی تیار کی گئی ہے، وہ دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد کار ہے۔

ہر نئی جیمز بونڈ فلم میں کچھ چیزیں نئی ہوتی ہیں،جن میں نیا ولن ،نئی ہیروئن اور نئی گاڑی شامل ہیں۔آسٹن مارٹن ڈی بی 10 یہ کار دوڑتی نظر آئیگی، جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم ’اسپیکٹر‘ میں جو 6 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

فلم کے مرکزی کردار ڈینیئل کریگ کے ساتھ یوں بھی آسٹن مارٹن خوب سوٹ کرتی ہے۔لیکن ڈائریکٹر سیم مینڈس کے مطابق صرف اس فلم کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے، اس ماڈل میں جو خصوصیات رکھی گئیں ہیں، وہ ماضی کی کسی بونڈ فلم کا حصہ نہیں رہی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.