18 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:53
پاکستان کا ویزا نہیں ملا، انوپم کھیر؛ درخواست نہیں دی ،ہائی کمیشن
جیو نیوز - ممبئی......بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کراچی ادبی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان کا ویزا نہ ملنے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ انوپم کھیر نے ویزے کیلئے درخواست ہی نہیں دی ۔ اگر دی ہے تو رسید دکھادیں ۔ کراچی ادبی میلے کا آغاز جمعے کو ہوگا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر کا دعوی ٰ ہے کہ میلے میں شرکت کرنے والی 18 شخصیات میں سے 17 کو ویزا دے دیا گیا لیکن انہیں انکار کردیا گیا ۔ انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ویزا نہ ملنے پر انہیں افسوس اور مایوسی ہوئی ہے ۔
تاہم نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور علی میمن کا کہنا ہے کہ انوپم کھیر نے ویزے کے لیے درخواست ہی جمع نہیں کرائی ۔ اگر وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں ویزا نہیں دیا گیا تو ان سے کہا جائے کہ وہ درخواست جمع کرانے پر ملنے والی رسید دکھائیں ۔