تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:6

فلم "فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ وہیئر ٹو فائنڈ دیم"کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک........ فینٹیسی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن برٹش ڈرامہ فلم ’’فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ وہیئر ٹو فائنڈ دیم‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ ییٹز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی معروف ناول نویس جے کے رولنگ کے شہرہ آفاق ناول پر مبنی ہے جس میں نیٹ سیمینڈر نامی کردار نیویارک میں مختلف جادو تلاش کرتا دکھائی دیگا۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایڈی ریڈمین،کیتھرین واٹرسن،ایلیسن سوڈول،ڈین فوگلر اور کولن فیرل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈیوڈ ہیمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 18نومبر 2016کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.