20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:21
فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز‘کا پہلا پوسٹر ریلیز
جیو نیوز - ممبئی ......پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فواد خا ن کی نئی بالی ووڈ رومانٹک اور کامیڈی فلم’کپور اینڈ سنز‘کا پہلا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے۔
یہ پوسٹر فلم کے پروڈیوسر کرن جوہرنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے جس میں اس فلم کے اداکار رشی کپور کی سالگرہ کا جشن مناتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد خان کے علاوہ رشی کپور،عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوترااور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں۔
یہ فلم18مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔