20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:28
ذہین لوگ شوبزنس میں جلد کامیاب ہوتے ہیں ‘ عفت عمر
جیو نیوز - لاہور .... نامور ماڈل و اداکارہ عفت عمرنے کہا ہے کہ ذہانت کسی کی جاگیر نہیں ،ذہین لوگ شوبزنس میں جلد کامیاب ہوتے ہیں ۔
ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ شوبز میں وہی لوگ کامیاب وکامران تصو ر کیے جاتے ہیں جو اپنے کام کو اچھے اورمعیاری طریقے سے کرنے کے عادی ہوں ۔
اپنے کیریئر کے آغاز میں مجھے زیادہ مشکلات کا سامنا ہر گز نہیں کرنا پڑا ،میں نے شہرت کے حصول کیلئے دن رات خوب محنت کی جس کی وجہ سے آج میں نے وہ مقام پالیا ہے جو شوبز میں آنے والی ہرلڑکی کا خواب ہوتا ہے ۔
عفت عمر نے کہاکہ میں ان دنوں ٹی وی ڈراموں کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی میں مصروف ہوں ،مجھے پرستاروں کی طرف سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے آئندہ بھی کوئی پروگرام ملا تو ضرورکروں گی ۔